۵۹۶۱: قَدْ حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا أَبُوْخَیْثَمَۃَ زُہَیْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِیْدٍ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِیِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ الْیَہُوْدَ جَائُوْا اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ وَامْرَأَۃٍ مِنْہُمَا زَنَیَا .فَقَالَ لَہُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ائْتُوْا بِأَرْبَعَۃٍ مِنْکُمْ یَشْہَدُوْنَ .فَثَبَتَ بِہٰذَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ کَانَ یَنْظُرُ بَیْنَہُمْ قَبْلَ أَنْ یَحْکُمَہُ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَۃُ الْمُدَّعَیْ عَلَیْہِمَا الزِّنَا لِأَنَّہُمَا جَمِیْعًا جَاحِدَانِ وَلَوْ کَانَا مُقِرَّیْنِ لَمَا احْتَاجَ مَعَ اِقْرَارِہِمَا اِلٰی أَرْبَعَۃٍ یَشْہَدُوْنَ .وَرُوِیَ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا یَدُلُّ عَلٰی ذٰلِکَ أَیْضًا
٥٩٦١: شعبی نے حضرت جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ یہود اپنے ایک مرد و عورت کو لے کر حاضر ہوئے ان دونوں نے زنا کیا تھا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنے لوگوں سے چار گواہ لاؤ۔ اس سے ثابت ہوا کہ آپ ان کے معاملات پر توجہ فرماتے تھے اس سے پہلے کہ وہ آپ کو فیصل بنائیں کہ جن پر دعویٰ زنا کیا گیا ہے کیونکہ وہ دونوں منکر تھے۔ اگر وہ اقراری ہوتے تو اقرار کے ساتھ چار گواہوں کی ضرورت نہ تھی۔
تخریج : بخاری فی الجنائز باب ٦٠‘ المناقب باب ٢٦‘ والاعتصام باب ٦‘ التوحید باب ٥١‘ مسلم فی الحدود ٢٦؍٢٧‘ ابو داؤد فی الصلاۃ باب ٢٣‘ والحدود باب ٢٥‘ دارمی فی الحدود باب ١٥‘ مالک فی الحدود ١‘ مسند احمد ٢‘ ٥؍١٧۔
روایت براء بن عازب (رض) :
اسی طرح کی روایت حضرت برائ (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کی ہے۔