hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5986

.

الطحاوي

5986
Al Tahawi
۵۹۸۴: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَصْرِیُّ قَالَ : ثَنَا عَارِمٌ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ زُرَارَۃَ بْنِ أَبِیْ أَوْفَیْ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَیْرُ أُمَّتِی الْقَرْنُ الَّذِی بُعِثْتُ فِیْہِمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ قَالَ وَاللّٰہُ أَعْلَمُ أَذَکَرَ الثَّالِثَ أَمْ لَا ؟ ثُمَّ یَفْشُو قَوْمٌ یَشْہَدُوْنَ وَلَا یُسْتَشْہَدُوْنَ وَیَنْذُرُوْنَ وَلَا یُوْفُوْنَ وَیَخُوْنُوْنَ وَلَا یُؤْتَمَنُوْنَ وَیَفْشُو فِیْہِمُ السَّمَنُ۔
٥٩٨٤: زرارہ بن ابی اوفیٰ نے حضرت عمران بن حصین (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری امت کا سب سے بہتر زمانہ وہ ہے جس میں میری بعثت ہوئی ہے پھر ان لوگوں کا زمانہ جو ان سے قریب ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں راوی کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ آیا تیسری مرتبہ بھی یہ بات دہرائی یا نہیں ؟ پھر ایسی قوم پھیل جائے گی جو گواہی دے گی حالانکہ ان سے گواہی طلب نہ کی جائے گی اور وہ نذریں مانیں گے اور ان کو پورا نہ کریں گے اور خیانت کریں گے اور امانت دار نہ ہوں گے ان میں موٹاپا پھیل جائے گا۔
تخریج : مسلم فی فضائل الصحابہ ٢١٠؍٢١١‘ ٢١٤؍٢١٥‘ ابو داؤد فی السنۃ باب ٩‘ مسند احمد ٢؍٣٢٨‘ ٥؍٣٢٧‘ ٦؍١٥٦۔