۵۹۸۳: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا نُعَیْمٌ قَالَ : ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُوْقَۃَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِیْنَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہٗ خَطَبَہُمْ بِالْجَابِیَۃِ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ أَکْرِمُوْا أَصْحَابِیْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ یَفْشُو الْکَذِبُ حَتّٰی یَشْہَد الرَّجُلُ قَبَلَ أَنْ یُسْتَشْہَدَ .
٥٩٨٣: عبداللہ بن دینار نے ابن عمر (رض) سے انھوں نے حضرت عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ انھوں نے مقام جابیہ میں خطبہ دیا اور فرمایا میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا۔ میرے صحابہ کرام کا اکرام کرو پھر ان لوگوں کا جو ان کے قریب ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں پھر جھوٹ پھیل جائے گا یہاں تک کہ آدمی گواہی طلب کرنے سے پہلے گواہی دے گا۔