۵۹۸۸: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ قَالَا جَمِیْعًا عَنْ أَبِیْ بِشْرٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَیْرُ أُمَّتِی قَرْنِیْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ لَا أَدْرِی أَذَکَرَ الثَّالِثَۃَ أَمْ لَا ثُمَّ یَخْلُفُ بَعْدَہُمْ خُلُوْفٌ یُعْجِبُہُمْ السَّمَانَۃُ وَیَشْہَدُوْنَ وَلَا یُسْتَشْہَدُوْنَ .
٥٩٨٨: عبداللہ بن شقیق نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سب سے بہتر زمانہ میرا ہے پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں مجھے معلوم نہیں آیا انھوں نے تیسری مرتبہ بھی ذکر کیا یا نہیں۔ پھر ان کے بعد نالائق لوگ آئیں گے ان کو موٹاپا پسند ہوگا اور ان سے گواہی طلب نہ کی جائے گی مگر وہ گواہی دیں گے۔
تخریج : مسلم فی فضائل الصحابہ ١٢٣‘ مسند احمد ٢‘ ٢٢٨؍٤١٠۔