hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5991

.

الطحاوي

5991
Al Tahawi
۵۹۸۹: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ مُسْہِرٍ قَالَ : ثَنَا صَدَقَۃُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : حَدَّثَنِیْ عَمْرُو بْنُ شُرَحْبِیْلَ عَنْ بِلَالِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِیْہَ قَالَ : قُلْنَا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ أَیُّ أُمَّتُک خَیْرٌ ؟ قَالَ أَنَا وَقَرْنِی .قَالَ : قُلْنَا ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ ثُمَّ الْقَرْنُ الثَّانِی قَالَ : قُلْنَا ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ الْقَرْنُ الثَّالِثُ .قَالَ : قُلْنَا ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ ثُمَّ یَأْتِی قَوْمٌ یَشْہَدُوْنَ وَلَا یُسْتَشْہَدُوْنَ وَیَحْلِفُوْنَ وَلَا یُسْتَحْلَفُوْنَ وَیُؤْتَمَنُوْنَ وَلَا یُؤَدُّوْنَ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَالْکَلَامُ فِیْ تَأْوِیْلِ ہٰذَا ہُوَ الْکَلَامُ الَّذِیْ ذٰکَرْنَا فِیْ تَأْوِیْلِ الْآثَارِ الَّتِیْ فِی الْفَصْلِ الَّذِی قَبْلَ ہٰذَا .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ أَیْضًا
٥٩٨٩: عمرو بن شرحبیل نے بلال بن سعد سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کیا کہ ہم نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کی امت کے سب سے بہتر لوگ کون ہیں آپ نے فرمایا میں اور میرا زمانہ۔ راوی کہتے ہیں ہم نے عرض کیا پھر کون سا ؟ فرمایا دوسرا زمانہ پھر ہم نے کہا پھر کون سا ؟ فرمایا تیسرا زمانہ (تیسری صدی) راوی کہتے ہیں ہم نے کہا پھر کونسا ؟ آپ نے فرمایا : پھر ایسے لوگ آئیں گے جو گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی طلب نہ کی جائے گی اور وہ قسمیں اٹھائیں گے۔ حالانکہ ان سے قسم نہ اٹھوائی جائے گی اور وہ امین بنائے جائیں گے اور وہ امانتوں کو ادا نہ کریں گے۔ امام طحاوی (رح) کہتے ہیں اس روایت کی تاویل وہی ہے جو سابقہ آثار کی کرچکے۔ دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔ ان روایات سے بھی استدلال کیا گیا۔