hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5994

.

الطحاوي

5994
Al Tahawi
۵۹۹۲: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا عَفَّانَ قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ الْجَرِیْرِیُّ عَنْ أَبِیْ نَضْرَۃَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَوْلَۃَ قَالَ : کُنْتُ أَسِیْرُ مَعَ بُرَیْدَۃَ الْأَسْلَمِیِّ وَہُوَ یَقُوْلُ اللّٰہُمَّ أَلْحِقْنِیْ بِقَرْنِی الَّذِی أَنَا مِنْہُ ثَلَاثًا وَأَنَا مَعَہٗ۔ فَقُلْت وَأَنَا فَدَعَا لِیْ ثُمَّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ خَیْرُ ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ الْقَرْنُ الَّذِی بُعِثْتُ فِیْہِمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ ثُمَّ یَکُوْنُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَہَادَاتُہُمْ أَیْمَانَہُمْ وَأَیْمَانُہُمْ شَہَادَاتِہِمْ
٥٩٩٢: عبداللہ بن مولہ کہتے ہیں کہ میں حضرت بریدہ اسلمی (رض) کے ساتھ جا رہا تھا اور وہ یہ دعا کرتے تھے ” اللہم الحقنی بقرنی الذی انامنہ “ اے اللہ مجھ سے میرا وہ ساتھی ملا دے جس سے میں ہوں۔ یہ تین مرتبہ دھرایا میں نے کہا اور میں۔ پھر میرے لیے دعا فرمائی پھر کہنے لگے میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا اس امت کا سب سے بہتر زمانہ وہ ہے جس میں میری بعثت ہوئی پھر وہ لوگ جو ان کے قریب ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے قریب ہیں پھر ایسے لوگ آئیں گے ان کی گواہی ان کی قسموں سے سبقت کرنے والی ہوگی اور ان کی قسمیں ان کی گواہی سے آگے بڑھنے والی ہوں گی۔
تخریج : روایت ٥٩٩٠ کی تخریج ملاحظہ ہو۔