hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6049

.

الطحاوي

6049
Al Tahawi
۶۰۴۷: مَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْوَہْبِیُّ قَالَ : ثَنَا اِسْحَاقُ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ کَیْسَانَ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَدِمَتْ أُمُّ سُنْبُلَۃَ الْأَسْلَمِیَّۃُ ، وَمَعَہَا وَطْبٌ مِنْ لَبَنٍ ، تُہْدِیْہِ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَوَضَعَتْہُ عِنْدِی ، وَمَعَہَا قَدَحٌ لَہَا .فَدَخَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَرْحَبًا وَسَہْلًا ، بِأُمِّ سُنْبُلَۃَ قَالَتْ : بِأَبِیْ وَأُمِّی ، أَہْدَیْتُ لَکَ وَطْبًا مِنْ لَبَنٍ .قَالَ بَارَکَ اللّٰہُ عَلَیْکَ، صُبِّی لِیْ فِیْ ہٰذَا الْقَدَحِ فَصَبَّتْ لَہٗ فِی الْقَدَحِ فَلَمَّا أَخَذَہٗ، قُلْتُ : قَدْ قُلْتَ لَا أَقْبَلُ ہَدِیَّۃً مِنْ أَعْرَابِی .قَالَ أَعْرَابُ أَسْلَمَ یَا عَائِشَۃُ ، اِنَّہُمْ لَیْسُوْا بِأَعْرَابٍ وَلٰـکِنَّہُمْ أَہْلُ بَادِیَتِنَا ، وَنَحْنُ أَہْلُ حَاضِرَتِہِمْ ، اِذَا دَعَوْنَاہُمْ أَجَابُوْا ، وَاِذَا دَعَوْنَا أَجَبْنَاہُمْ ثُمَّ شَرِبَ .
٦٠٤٧: عروہ بن زبیر نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے ام سنبلہ اسلمیہ (رض) آئی اس کے ساتھ دودھ کی ایک مشک تھی وہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کر رہی تھی اس نے وہ دودھ میرے پاس رکھ دیا اس کے پاس ایک پیالہ بھی تھا۔ اسی وقت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے آئے اور آپ نے فرمایا ام سنبلہ کو ! مرحبا اور اھلاً و سھلاً ۔ اس نے عرض کی میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں آپ کے لیے دودھ کی ایک مشک ہدیہ کے طور پر لائی ہوں آپ نے فرمایا بارک اللہ علیک۔ اللہ تمہیں برکت دے۔ اس پیالے میں میرے لیے دودھ ڈالو۔ جب اس نے پیالے میں ڈال دیا اور آپ نے دست اقدس میں پکڑ لیا تو میں نے کہا آپ نے تو فرمایا تھا میں کسی اعرابی کا ہدیہ قبول نہ کروں گا۔
آپ نے فرمایا قبیلہ اسلم کے اعراب وہ عام اعراب نہیں وہ تو ہمارے جنگل کے لوگ ہیں اور ہم ان کے شہری ہیں جب ہم ان کو بلاتے ہیں تو وہ فوراً آجاتے ہیں اور جب وہ ہمیں بلاتے ہیں تو ہم ان کی معاونت کرتے ہیں پھر آپ نے وہ دودھ نوش فرمایا۔
تخریج : مسند احمد ٦؍١٣٣‘ بنحوہ۔