۶۰۵۷: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : سَمِعْت جُرَیَّ بْنَ کُلَیْبٍ ، قَالَ سَمِعْتُ عَلِیًّا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یَقُوْلُ نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ عَضْبَائِ الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ .قَالَ قَتَادَۃُ : فَقُلْت لِسَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ : مَا عَضْبَائُ الْأُذُنِ ؟ قَالَ : اِذَا کَانَ النِّصْفُ فَأَکْثَرُ مِنْ ذٰلِکَ - مَقْطُوْعًا .
٦٠٥٧: جریح بن کلیب کہتے ہیں کہ میں نے علی المرتضیٰ (رض) کو فرماتے سنا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عضباء القرن والاذن سے منع فرمایا قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے سعید سے پوچھا کہ اس کا کیا معنی ہے تو وہ فرمانے لگے جس کا آدھا سینگ اور کان یا اس سے زیادہ کٹا ہوا ہو۔
تخریج : ابو داؤد فی الاضاحی باب ٦‘ ترمذی فی الاضاحی باب ٩‘ نسائی فی الضحایا باب ١٢‘ ابن ماجہ فی الاضاحی باب ٨‘ مسند احمد جلد ١‘ صفحہ ٨٣‘ ١٠٩‘ ١٢٧۔