hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6067

.

الطحاوي

6067
Al Tahawi
۶۰۶۵: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ الطَّیَالِسِیُّ ، وَوَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ ، قَالَا : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ زُبَیْدٍ الْیَامِیِّ ، قَالَ : سَمِعْت الشَّعْبِیَّ یُحَدِّثُ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، قَالَ : خَرَجَ اِلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْأَضْحَیْ اِلَی الْبَقِیعِ ، فَبَدَأَ ، فَصَلَّیْ رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہٖ فَقَالَ اِنَّ أَوَّلَ نُسُکِنَا فِیْ یَوْمِنَا ہٰذَا، أَنْ نَبْدَأَ بِالصَّلَاۃِ ، ثُمَّ نَرْجِعَ ، فَنَنْحَرَ ، فَمَنْ فَعَلَ ذٰلِکَ ، فَقَدْ وَافَقَ سُنَّتَنَا ، وَمَنْ ذَبَحَ قَبْلَ ذٰلِکَ ، فَاِنَّمَا ہُوَ لَحْمٌ عَجَّلَہٗ لِأَہْلِہٖ ، لَیْسَ مِنَ النُّسُکِ فِیْ شَیْئٍ .فَقَامَ خَالِیْ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنِّیْ ذٰبَحْت ، وَعِنْدِی جَذَعَۃٌ خَیْرٌ مِنْ مُسِنَّۃٍ ، فَقَالَ اذْبَحْہَا ، وَلَا تُجْزِئُ ، أَوْ لَا تُوْفِی ، عَنْ أَحَدٍ بَعْدَک .
٦٠٦٥: شعبی نے حضرت برائ (رض) سے روایت کی ہے تو وہ کہنے لگے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیدالاضحی کے دن بقیع کی طرف تشریف لائے آپ نے پہلے دو رکعت نماز ادا فرمائی پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا ہماری آج کی اولین عبادت یہ ہے کہ ہم نماز پڑھیں گے پھر واپس جا کر قربانی کریں گے پس جس نے ایسا کیا اس نے ہمارے طریقہ کی موافقت کی اور جس نے اس سے پہلے ذبح کیا تو وہ محض گوشت ہے جو اس نے اپنے گھر والوں کے لیے جلدی تیار کیا قربانی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے ماموں کھڑے ہوئے اور انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ذبح کرچکا ہوں اور میرے پاس ایک چھ ماہ کا بکری کا بچہ ہے جو ایک سال عمر والے سے بہتر ہے آپ نے فرمایا تم اسے ذبح کر دو اور یہ تمہارے بعد کسی کے لیے جائز نہیں ہے یا فرمایا کسی کے لیے کافی نہیں۔
تخریج : بخاری فی العیدین باب ٣؍٨‘ والاضاحی باب ١؍١١‘ مسلم فی الاضاحی ٧‘ مسند احمد ٤؍٢٨٢۔