hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6069

.

الطحاوي

6069
Al Tahawi
۶۰۶۷: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْمُطَرِّفِ بْنُ أَبِی الْوَزِیرِ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ الْبَرَائِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔، اِلَّا أَنَّہٗ قَالَ اذْبَحْہَا ، وَلَا تُزَکِّی جَذَعَۃً بَعْدُ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ قَوْلُ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ أَوَّلَ نُسُکِنَا فِیْ یَوْمِنَا ہٰذَا، أَنْ نُصَلِّیَ ، ثُمَّ نَرْجِعَ ، فَنَنْحَرَ ، فَمَنْ فَعَلَ ذٰلِکَ ، فَقَدْ وَافَقَ سُنَّتَنَا .فَأَخْبَرَ أَنَّ النُّسُکَ فِیْ یَوْمِ النَّحْرِ ، ہُوَ صَلَاۃٌ ، ثُمَّ الذَّبْحُ بَعْدَہَا .فَدَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ مَا یَحِلُّ بِہٖ الذَّبْحُ ، ہُوَ الصَّلَاۃُ ، لَا ذَبْحُ الْاِمَامِ الَّذِیْ یَکُوْنُ بَعْدَہَا ، وَعَلٰی أَنَّ حُکْمَ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلَاۃِ ، خِلَافُ حُکْمِ النَّحْرِ قَبْلَہَا .وَقَدْ رَوَی مِثْلَ ہٰذَا أَیْضًا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، غَیْرُ الْبَرَائِ .
٦٠٦٧: زبیر نے شعبی سے انھوں نے حضرت برائ (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے مگر اس میں یہ الفاظ مختلف ہیں اب اس کو ذبح کرلو اور آئندہ کوئی چھ ماہ کا بکرا مت ذبح کر کرنا (قربانی کے لئے) امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : اس روایت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد آج کے دن ہمارا پہلا عبادت کا عمل نماز ادا کرنا اور پھر واپس لوٹنا ہے اور بعد ازیں ہم قربانی کریں گے جس نے اس طرح کیا اس نے ہمارے طریقہ کی موافقت کی۔ اس سے بتلا دیا گیا عیدالاضحی کے دن پہلا عبادت والا کام نماز عید ہے پھر اس کے بعد ذبح ہے اس سے یہ ثبوت مہیا ہوگیا کہ ذبح کو حلال کرنے والی نماز عید ہے امام کا ذبح کرنا نہیں اور نماز سے پہلے ذبح اور بعد ذبح کا فرق ہے اور اس کو دیگر حضرات صحابہ کرام (رض) سے حضرت برائ (رض) کے علاوہ نقل کیا ہے۔