۶۰۶۸: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ اِسْمَاعِیْلَ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ جُنْدُبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : شَہِدْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ النَّحْرِ ، فَمَرَّ بِقَوْمٍ قَدْ ذَبَحُوْا قَبْلَ أَنْ یُصَلِّیَ فَقَالَ مَنْ کَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاۃِ فَلِیُعِدْ ، فَاِذَا صَلَّیْنَا ، فَمَنْ شَائَ ذَبَحَ، وَمَنْ شَائَ فَلَا یَذْبَحْ .
٦٠٦٨: اسود بن قیس نے حضرت جندب (رض) سے روایت کیا کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ قربانی کے دن موجود تھا آپ کا گزر ان لوگوں کے پاس سے ہوا جنہوں نے نماز عید سے پہلے قربانی کرلی تھی تو آپ نے فرمایا جس نے نماز سے پہلے قربانی کی ہو وہ قربانی دوبارہ کرے۔ جب ہم نماز ادا کرلیں گے تو جو چاہے ذبح کرے اور جو چاہے ذبح نہ کرے۔