hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6089

.

الطحاوي

6089
Al Tahawi
۶۰۸۷: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیْلٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ عَنْ أَبِیْ رَافِعٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ اِذَا ضَحَّی ، اشْتَرٰی کَبْشَیْنِ عَظِیْمَیْنِ أَمْلَحَیْنِ ، حَتّٰی اِذَا خَطَبَ النَّاسَ وَصَلَّی أُتِیَ بِأَحَدِہِمَا وَہُوَ قَائِمٌ فِیْ مُصَلَّاہٗ، فَذَبَحَہُ بِیَدِہٖ، ثُمَّ قَالَ اللّٰہُمَّ ہٰذَا عَنْ أُمَّتِی جَمِیْعًا ، مَنْ شَہِدَ لَک بِالتَّوْحِیدِ ، وَشَہِدَ لِیْ بِالْبَلَاغِ .ثُمَّ یُؤْتَی بِالْآخَرِ فَیَذْبَحُہُ ثُمَّ یَقُوْلُ : اللّٰہُمَّ ہٰذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ثُمَّ یَجْمَعُہُمَا جَمِیْعًا ، وَیَأْکُلُ ہُوَ وَأَہْلُہُ مِنْہُمَا .قَالَ فَمَکَثْنَا سِنِیْنَ لَیْسَ رَجُلٌ مِنْ بَنِیْ ہَاشِمٍ یُضَحِّی قَدْ کَفَی اللّٰہُ الْمُؤْنَۃَ وَالْعَزْمَ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .
٦٠٨٧: علی ابن حسین نے حضرت ابو رافع سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب قربانی کرتے تو دو بڑے موٹے چتکبرے مینڈھے خریدتے جب لوگوں کو نماز پڑھا کر اور خطبہ دے کر فارغ ہوتے تو ایک کو لایا جاتا جبکہ آپ ابھی عید گاہ میں تشریف فرما ہوتے اور اپنے دست مبارک سے اس کو ذبح کرتے اور پھر یہ دعا پڑھتے اللہم۔۔۔ اے اللہ یہ میری تمام امت کے ان لوگوں کے لیے ہے جو توحید کی گواہی دینے والے اور میرے پیغام پہنچانے کی گواہی دینے والے ہیں پھر دوسرے کو لایا جاتا اور اس کو آپ ذبح کر کے یوں دعا کرتے اللہم ہذا۔۔۔ اے اللہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ہے پھر ان دونوں کا گوشت اکٹھا کرتے اور آپ خود اور گھر والے کھاتے تھے ابو رافع کہتے ہیں کہ ہمارے کئی سال ایسے گزرے کہ بنی ہاشم میں سے کوئی بھی قربانی نہیں کرتا تھا پھر اللہ تعالیٰ نے مشقت کو ہٹا دیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وجہ سے تاوان سے کفایت کردی۔
تخریج : بنحوہ ابن ماجہ باب ١‘ مسند احمد جلد ٦؍٨۔