hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6092

.

الطحاوي

6092
Al Tahawi
۶۰۹۰: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِیُّ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ اِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبٍ ، عَنْ أَبِیْ عَیَّاشٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : ضَحَّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِکَبْشَیْنِ فِیْ یَوْمِ عِیْدٍ .فَقَالَ - حِیْنَ وَجَّہَہُمَا - وَجَّہْتُ وَجْہِی لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ اِلَی آخِرِ الْآیَۃِ اللّٰہُمَّ مِنْکَ وَلَکَ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِہٖ ثُمَّ سَمَّی وَکَبَّرَ وَذَبَحَ .
٦٠٩٠: ابو عیاش نے جابر بن عبداللہ سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عید کے دن دو دنبوں کی قربانی کی جب دونوں کو لٹایا تو زبان پر یہ الفاظ تھے۔ وجہت وجہی۔۔۔ میں نے اپنے چہرے کا رخ اس ذات کی طرف کرلیا جو آسمان و زمین کو پیدا کرنے والی ہے یہ آیت آخر تک پڑھی اور یہ دعا بھی فرمائی۔ اے اللہ یہ تیری طرف سے ہے اور تیری رضامندی کے لیے ہے اس کو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی امت کی طرف سے قبول فرما پھر بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر ذبح کیا۔