۶۰۹۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یَعْقُوْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، وَیَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، مَوْلَی الْمُطَّلِبِ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِیْ سَلِمَۃَ أَنَّہُمَا حَدَّثَاہُ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ أَخْبَرَہُمَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، صَلَّی لِلنَّاسِ یَوْمَ النَّحْرِ .فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ خُطْبَتِہٖ وَصَلَاتِہٖ، دَعَا بِکَبْشٍ ، فَذَبَحَہُ ہُوَ بِنَفْسِہٖ، وَقَالَ بِسْمِ اللّٰہِ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ، اللّٰہُمَّ عَنِّیْ وَعَمَّنْ لَمْ یُضَحِّ مِنْ أُمَّتِی .
٦٠٩١: مطلب بن عبداللہ اور بنی سلمہ کے ایک آدمی نے بیان کیا کہ جابر بن عبداللہ (رض) نے بتلایا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو عید قربانی کے دن نماز پڑھائی جب آپ نماز اور خطبہ سے فارغ ہوچکے تو آپ نے ایک دنبہ منگوایا تو اس کو اپنے دست اقدس سے ذبح کیا اور ذبح کرتے ہوئے یہ دعا پڑھی اللہ کے نام اللہ بہت بڑے ہیں اے اللہ میری طرف سے قبول فرما اور میری امت کے ان لوگوں کی طرف سے جنہوں نے قربانی نہیں کی۔