۶۰۹۳: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ : سَلَمَۃُ بْنُ کُہَیْلٍ ، عَنْ حُجَیَّۃَ بْنِ عَدِی ، وَعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ تَمَّامٍ ، وَمَالِکِ بْنِ حُوَیْرِثٍ فِیْمَا یَحْسِبُ سَلَمَۃُ بْنُ کُہَیْلٍ أَنَّ رَجُلًا اشْتَرٰی بَقَرَۃً أُضْحِیَّۃً فَنَتَجَہَا ، فَسَأَلَ عَلِیًّا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ : ہَلْ لَا أُبْدِلُ مَکَانَہَا أُخْرَیْ؟ فَقَالَ لَا ، وَلٰـکِنْ اذْبَحْہَا وَوَلَدَہَا یَوْمَ النَّحْرِ ، عَنْ سَبْعَۃٍ .
٦٠٩٣: سلمہ بن کھیل نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے قربانی کی گائے خریدی اس نے بچہ جن دیا تو اس آدمی نے حضرت علی (رض) سے مسئلہ دریافت کیا۔ کیا میں اس کی جگہ اور نہ بدلوں ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ لیکن اس گائے اور اس کے بچے دونوں کو قربانی کے دن ذبح کرلو اور یہ سات کی طرف سے کفایت کرے گی۔