۶۱۰۲: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِیْ حَمْزَۃَ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا یَقُوْلُ ، فَذَکَرَ مِثْلَہٗ۔فَأَخْبَرَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا بِأَنَّ الْجُزْئَ مِنَ الْجَزُوْرِ ، یَعْدِلُ الشَّاۃَ فِیْمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَیْضًا ، مَا یَدُلُّ عَلَی فَضْلِ الْجَزُوْرِ عَلَی الْبَقَرَۃِ ، وَعَلَی فَضْلِ الْبَقَرَۃِ عَلَی الشَّاۃِ .
٦١٠٢: ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) سے سنا وہ اسی طرح فرماتے تھے جیسا پہلے ذکر ہوا۔
ابن عباس (رض) نے بتلایا کہ اونٹ کا ایک جزء وہ بکری کے برابر ہو کر استیسر من الہدی میں شامل ہے۔
جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی روایت وارد ہے جو اونٹ کی گائے اور گائے کی بکری پر فضیلت کو ظاہر کرتی ہے۔ (ملاحظہ ہو)