۶۱۰۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یُوْنُسُ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللّٰہِ الْأَغَرِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا کَانَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ ، کَانَ عَلَی کُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَائِکَۃٌ یَکْتُبُوْنَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ ، فَاِذَا جَلَسَ الْاِمَامُ طَوَوْا الصُّحُفَ ، وَجَلَسُوْا یَسْتَمِعُوْنَ الذِّکْرَ ، فَمَثَلُ الْمُہَجِّرِ ، کَمَثَلِ الَّذِیْ یُہْدِیْ بَدَنَۃً ، ثُمَّ کَاَلَّذِیْ یُہْدِیْ بَقَرَۃً ، ثُمَّ کَاَلَّذِیْ یُہْدِی الْکَبْشَ ، ثُمَّ کَاَلَّذِیْ یُہْدِی الدَّجَاجَۃَ ، ثُمَّ کَاَلَّذِیْ یُہْدِی الْبَیْضَۃَ .
٦١٠٣: ابو عبداللہ اغر نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب جمعہ کا دن آتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے بیٹھ جاتے ہیں اور سب پہلے اور اس کے بعد آنے والوں کے نام درج کرتے ہیں جب امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے صحائف لپیٹ کر بیٹھ جاتے اور خطبہ سننے میں مصروف ہوجاتے ہیں پس اس آدمی کی مثال جو سب سے پہلے آنے والا ہو اس شخص جیسی ہے جس نے اونٹ کی قربانی دی ہو پھر اس شخص جیسی جس نے گائے کی قربانی دی ہو پھر اس شخص کی طرح جس نے دنبہ کی قربانی کی ہو پھر اس شخص کی طرح جو بکری صدقہ کرنے والا ہو اور پھر اس شخص کی طرح جو انڈا راہ خدا میں دینے والا ہو۔
تخریج : بخاری فی الجمعہ باب ١٣‘ مسلم فی الجمعہ ٢٤‘ نسائی فی الامامہ باب ٥٩‘ والجمعہ باب ١٣‘ ابن ماجہ فی الاقامہ باب ٨٢‘ دارمی فی الصلاۃ باب ١٩٣‘ مسند احمد ٢؍٢٣٩‘ ٢٨٠‘ ٥٠٥۔