۶۱۲۴: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ قَالَ : أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ : لَا یَأْکُلْ أَحَدُکُمْ مِنْ لَحْمِ أُضْحِیَّتِہِ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ .فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلَی ہٰذَا، فَحَرَّمُوْا لُحُوْمَ الْأَضَاحِیّ بَعْدَ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذِہِ الْآثَارِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَلَمْ یَرَوْا بِأَکْلِہَا وَادِّخَارِہَا بَأْسًا. وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ۔
٦١٢٤: نافع نے حضرت ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے کوئی قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھائے۔
امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : تین دن کے بعد قربانی کا گوشت بعض لوگوں نے حرام قرار دیا اور انھوں نے مندرجہ آثار سے استدلال کیا ہے۔
فریق ثانی : تین دن کے بعد گوشت کے کھانے اور ذخیرہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ دلیل یہ آثار ہیں۔