۶۱۳۹: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، أَنَّ أَبَا سَعِیْدٍ الْخُدْرِیَّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَخْبَرَہٗ أَنَّہٗ أَتَی أَہْلَہٗ، فَوَجَدَ عِنْدَہُمْ قَصْعَۃَ ثَرِیْدٍ ، وَلَحْمٍ مِنْ لَحْمِ الْأَضَاحِیّ ، فَأَبَی أَنْ یَأْکُلَہٗ۔فَأَتَی قَتَادَۃُ بْنُ النُّعْمَانِ ، أَخُوْھُ ، فَحَدَّثَہٗ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحَجِّ ، قَالَ اِنِّیْ کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ أَنْ لَا تَأْکُلُوْا لُحُوْمَ الْأَضَاحِیّ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ ، وَاِنِّیْ أُحِلُّہُ لَکُمْ ، فَکُلُوْا مِنْہُ مَا شِئْتُمْ .
٦١٣٩: زبید نے روایت کی کہ مجھے ابو سعید خدری (رض) نے بتلایا کہ میں اپنے گھر آیا تو ان کے ہاں ایک ثرید کا پیالہ پایا اور قربانی کا کچھ گوشت تو میں نے کھانے سے انکار کردیا ادھر سے قتادہ بن نعمان اور ان کے بھائی آگئے انھوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج والے سال فرمایا کہ میں قربانی کا گوشت تین دن سے زائد کھانے سے تمہیں منع کرتا تھا اب میں اس ممانعت کو اٹھاتا ہوں جب تک چاہو تم اس کو کھاؤ۔