۶۱۴۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَمَالِکٌ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، نَہٰی عَنْ أَکْلِ لُحُوْمِ الضَّحَایَا بَعْدَ ثَلَاثٍ ، ثُمَّ أَذِنَ فِیْہِ فَقَالَ کُلُوْا ، وَتَزَوَّدُوْا ، وَادَّخِرُوْا .فَقَالَ عَمْرٌو ، قَالَ أَبُو الزُّبَیْرِ قَالَ : جَابِرٌ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، فَتَزَوَّدْنَا مِنْہَا ، اِلَی الْمَدِیْنَۃِ .
٦١٤١: ابوالزبیر نے جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا پھر اس کی اجازت مرہمت فرمائی اور فرمایا کھاؤ زاد راہ کے طور پر دو اور جمع کرو عمرو راوی کہتے ہیں کہ ابوالزبیر نے جابر (رض) سے اس طرح نقل کیا ” فتزودون منہا الی المدینۃ “ پس ان میں سے مدینہ تک پہنچنے کا ہمیں زادراہ بھی دو ۔
تخریج : بخاری فی البحر ١٢٤‘ مسلم فی الاضاحی روایت ٢٩۔