۶۱۴۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ اِسْحَاقَ ، عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ کَعْبٍ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی أَنْ یُدَّخَرَ لُحُوْمُ الْأَضَاحِیّ فَوْقَ ثَلَاثٍ وَأَمَرَنَا أَنْ نَأْکُلَ مِنْہَا وَنَتَصَدَّقَ مِنْہَا ، وَلَا نَأْکُلُہَا بَعْدَ ثَلَاثٍ ، فَأَقَمْنَا عَلٰی ذٰلِکَ مَا شَائَ اللّٰہٗ، ثُمَّ بَدَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَأْمُرَنَا بِأَکْلِہَا ، وَالصَّدَقَۃِ مِنْہَا ، وَأَنْ یَدَّخِرَ مَنْ أَحَبَّ ذٰلِکَ .
٦١٤٣: زینب بنت کعب سے حضرت ابو سعید خدری سے نقل کیا کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع فرمایا اور ہمیں حکم دیا کہ ہم اس میں کھائیں اور صدقہ کریں اور تین دن کے بعد نہ کھائیں ہم اس پر جب تک اللہ نے چاہا قائم رہے پھر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مناسب معلوم ہوا کہ اس کے کھانے کا اور صدقہ دینے کا حکم دیا اور جو پسند کرے اس کو جمع کرنے کی بھی اجازت دی۔