hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6146

.

الطحاوي

6146
Al Tahawi
۶۱۴۴: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَ ثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ یَعْقُوْبَ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ یَزِیْدَ ، یَزِیْدَ الْأَنْصَارِیِّ ، عَنْ امْرَأَتِہٖ، أَنَّہَا سَأَلَتْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا عَنْ لُحُوْمِ الْأَضَاحِیّ فَقَالَتْ قَدِمَ عَلِیُّ بْنُ أَبِیْ طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مِنْ سَفَرٍ ، فَقَدَّمْنَا اِلَیْہِ مِنْہُ فَقَالَ لَا آکُلُ حَتّٰی أَسْأَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَہٗ فَقَالَ کُلُوْا مِنْ ذِی الْحِجَّۃِ اِلَی ذِی الْحِجَّۃِ .
٦١٤٤: ابو یزید انصاری نے اپنی بیوی سے نقل کیا کہ انھوں نے حضرت عائشہ (رض) سے قربانی کے گوشت کے متعلق دریافت کیا تو کہنے لگیں کہ علی (رض) سفر سے واپس آئے تو ہم نے ان کے سامنے اس گوشت میں سے کچھ پیش کیا تو کہنے لگے جب تک میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھ نہ لوں میں نہ کھاؤں گا انھوں نے پوچھا تو آپ نے فرمایا اس ذی الحجہ سے اگلے ذی الحجہ تک کھاؤ۔