۶۱۶۳: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِیْ بَکْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبُو ثَابِتٍ ، عِمْرَانُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیْزِ الزُّہْرِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیْدَ ، مَوْلَی الْمُنْبَعِثِ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنْ أَبِیْہَ قَالَ : اصْطَدْت طَیْرًا بِالْقُنْبُلَۃِ ، فَخَرَجْتُ بِہٖ فِیْ یَدِی - فَلَقِیَنِیْ أَبِیْ، عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَقَالَ : مَا ہٰذَا، فَقُلْتُ :طَیْرًا اصْطَدْتُہٗ بِالْقُنْبُلَۃِ ، فَعَرَکَ أُذُنِیْ عَرْکًا شَدِیدًا ثُمَّ أَرْسَلَہٗ مِنْ یَدِی - ثُمَّ قَالَ : حَرَّمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَیْدَ مَا بَیْنَ لَابَتَیْہَا .
٦١٦٣: صالح بن ابراہیم اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے جھنڈ سے ایک پرندے کو شکار کیا میں اس کو اپنے ہاتھ میں لے کر نکلا تو مجھے میرے والد عبدالرحمن بن عوف مل گئے کہنے لگے یہ کیا ہے۔ میں نے کہا یہ ایک پرندہ ہے جس کو میں نے شکار کیا ہے انھوں نے میرے کان کو زور سے مروڑا پھر اس کو میرے ہاتھ سے چھڑا دیا پھر فرمایا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی دونوں پہاڑیوں کے درمیان کے شکار کو حرام کیا ہے۔