۶۱۷۴: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ وَفَہْدٌ قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِی ابْنُ الْہَادِ ، عَنْ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہٗ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَکَرَ مَکَّۃَ ثُمَّ قَالَ اِنَّ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ حَرَّمَ مَکَّۃَ ، وَاِنِّیْ حَرَّمْتُ مَا بَیْنَ لَابَتَیْہَا یَعْنِی الْمَدِیْنَۃَ .
٦١٧٤: عبداللہ بن عمرو بن عثمان نے حضرت رافع بن خدیج (رض) سے نقل کیا کہ انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مکہ کا ذکر کرتے ہوئے سنا پھر فرمایا بیشک ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا میں نے دو پہاڑیوں کے درمیان والے حصے کو حرم قرار دیا۔