hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6195

.

الطحاوي

6195
Al Tahawi
۶۱۹۳: وَقَدْ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِی قَتِیْلَۃَ الْمَدَنِیُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ التَّیْمِیُّ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنْ أَبِیْہِ‘ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ ، أَنَّہٗ کَانَ یَصِیدُ وَیَأْتِی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ صَیْدِہِ فَأَبْطَأَ عَلَیْہٖ، ثُمَّ جَائَ ہُ .فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا الَّذِیْ حَبَسَک ؟ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، انْتَفَیْ عَنَّا الصَّیْدُ ، فَصِرْنَا نَصِیدُ مَا بَیْنَ نَبْتٍ وَاِلَی قَنَاۃٍ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَا اِنَّک لَوْ کُنْتُ تَصِیدُ بِالْعَقِیْقِ ، لَشَیَّعْتُک اِذَا ذَہَبْت ، وَتَلَقَّیْتُک اِذَا جِئْتُ فَاِنِّیْ أُحِبُّ الْعَقِیْقَ .
٦١٩٣: محمد بن ابراہیم نے سلمہ بن اکوع (رض) سے روایت کی ہے وہ شکار کر کے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لاتے ایک مرتبہ انھوں نے دیر کردی پھر وہ آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہیں کیا رکاوٹ بنی ؟ یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شکار ہم سے دور چکا گیا ہم شکار کے لیے مقام نبت اور مقام قناۃ کے درمیان گئے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تو مقام عقیق میں شکار کرتا تو میں بھی تمہارے ساتھ تمہیں رخصت کرنے جاتا اور جب تم آتے تو تمہارا استقبال کرتا مجھے وادی عقیق پسند ہے۔