hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6206

.

الطحاوي

6206
Al Tahawi
۶۲۰۴ : حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ ثَنَا الْمُعَافَیْ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَبَی أَنْ یَأْکُلَہٗ، یَعْنِی الضَّبَّ ، وَقَالَ لَا أَدْرِی ، لَعَلَّہٗ مِنَ الْقُرُوْنِ الْأُوْلٰی ، الَّتِی مُسِخَتْ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَفِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَرَکَ أَکْلَہٗ، خَوْفًا مِنْ أَنْ یَکُوْنَ مِمَّا مُسِخَ .فَاحْتَمَلَ أَنْ یَکُوْنَ قَدْ حَرَّمَہُ مَعَ ذٰلِکَ ، وَاحْتَمَلَ أَنْ یَکُوْنَ تَرَکَہُ تَنَزُّہًا مِنْہُ عَنْ أَکْلِہٖ ، وَلَمْ یُحَرِّمْہُ، فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ .فَاِذَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَدْ
٦٢٠٤: ابوالزبیر نے جابر (رض) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گوہ کو کھانے سے انکار کیا اور فرمایا مجھے معلوم نہیں شاید کہ یہ پہلے زمانے کی مسخ شدہ امتوں میں ہو۔ امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : کہ یہ حدیث بتارہی ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گوہ کو حرام قرار نہیں دیا اس بات کے باوجود کہ مسخ شدہ امت کا اس میں خطرہ تھا اب ہم اس بات پر غور کرنا چاہتے ہیں کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی ایسی چیز منقول ہے جو اس کے مسخ شدہ نہ ہونے کی نفی کرے۔
تخریج : مسلم فی الصید حدیث ٤٨‘ مسند احمد ٣؍٣٢٣۔
امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : ان آثار میں یہ بات پائی گئی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا کھانا اس خطرے سے چھوڑا کہ یہ مسخ شدہ امتوں میں سے نہ ہو اب اس میں دو احتمال ہیں۔
نمبر 1: آپ نے اس کو حرام قرار دیا اس لیے نہیں کھایا۔
نمبر 2: پرہیز کے طور پر اس کو نہ کھایا مگر حرام بھی نہیں فرمایا اب روایات کی روشنی میں اس کا جائز لیتے ہیں۔