۶۲۵۷: حَدَّثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ یَحْیَی الْمُزَنِیّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اِدْرِیْسَ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَیُّوْبَ السِّخْتِیَانِیِّ ، عَنِ ابْنِ سِیْرِیْنَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا افْتَتَحَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَیْبَرَ ، أَصَابُوْا حُمُرًا فَطَبَخُوْا مِنْہَا ، فَنَادَی مُنَادِی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَلَا اِنَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ یَنْہَیَانِکُمْ عَنْہَا ، فَاِنَّہَا نَجَسٌ فَأَکْفِئُوْا الْقُدُوْرَ .
٦٢٥٧: ابن سیرین نے انس بن مالک (رض) سے روایت کی ہے کہ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کو فتح کیا تو صحابہ نے کچھ گدھے پائے ان میں سے بعض کو ذبح کر کے پکایا اتنے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے منادی نے اعلان کیا خبردار اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں ان سے منع فرما رہے ہیں یہ پلید ہیں پس ہانڈیاں الٹ دو ۔