hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6264

.

الطحاوي

6264
Al Tahawi
۶۲۶۲: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ أَبِیْ عُبَیْدٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، فَذَکَرَ نَحْوَہٗ۔فَکَانَتْ ہٰذِہِ الْآثَارُ ، قَدْ تَوَاتَرَتْ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالنَّہْیِ ، عَنْ أَکْلِ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الْأَہْلِیَّۃِ .فَکَانَ أَوْلَی الْأَشْیَائِ بِنَا أَنْ نَحْمِلَ حَدِیْثَ غَالِبِ بْنِ الْأَبْجَرِ ، عَلٰی مَا وَافَقَہَا ، لَا عَلٰی مَا خَالَفَہَا .فَقَالَ قَوْمٌ : اِنَّمَا نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذٰلِکَ ، اِبْقَائً عَلَی الظَّہْرِ ، لَیْسَ عَلَی وَجْہِ التَّحْرِیْمِ .وَرَوَوْا فِیْ ذٰلِکَ ،
٦٢٦٢: یزید بن ابی عبید نے حضرت سلمہ سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ یہ متواتر آثار جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گھریلو گدھوں کے گوشت کھانے کی ممانعت ثابت کر رہے ہیں پس ہمارے لیے بہتر صورت یہ ہے کہ غالب بن ابجر والی روایت کا وہ معنی لیں جو اس کے موافق ہو وہ نہیں جو اس کے خلاف ہو۔ چنانچہ ایک جماعت نے تو اس کی تاویل کی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو ممانعت فرمائی ہے وہ حرمت کے لیے نہیں بلکہ سواری کو باقی رکھنے کے لیے ہے اور انھوں نے ان روایات سے استدلال کیا۔