۶۲۸۱: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، بَکَّارُ بْنُ قُتَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِیْ کَثِیْرٍ عَنْ أَبِیْ کَثِیْرٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْخَمْرُ مِنْ ہَاتَیْنِ الشَّجَرَتَیْنِ ، النَّخْلَۃِ ، وَالْعِنَبَۃِ .
٦٢٨١: ابو کثیر نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا شراب ان دو درختوں سے بنتی ہے۔ کھجور۔ ! انگور۔
تخریج : مسلم فی الاشربہ ١٣؍١٤‘ ابو داؤد فی الاشربہ باب ٤‘ ترمذی فی الاشربہ باب ٨‘ ابن ماجہ فی الاشربہ باب ٥‘ مسند احمد ٢٧٩؍٤٠٩۔
ایک علماء کی جماعت کا خیال یہ ہے کہ شراب صرف کھجور اور انگور دونوں سے ہوتی ہے۔
فریق ثانی : شراب جس کی حرمت نص میں وارد ہے وہ شراب انگوری ہے یہ قول امام ابوحنیفہ (رح) کا ہے بقیہ شرابوں کی حرمت قیاسی ہے۔ امام ابو یوسف (رح) کے ہاں انگور کا پانی جوش مارے اگرچہ جھاگ پیدا نہ کرے تب بھی وہ شراب ہے۔