۶۳۲۶: حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ : ثَنَا أَبِیْ عَنِ الْأَعْمَشِ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ حَبِیْبُ بْنُ أَبِیْ ثَابِتٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عَلْقَمَۃَ قَالَ : أَمَرَ بِنَبِیذٍ لَہٗ فَصُنِعَ فِیْ بَعْضِ تِلْکَ الْمَنَازِلِ ، فَأَبْطَأَ عَلَیْہِمْ لَیْلَۃً ، فَأُتِیَ بِطَعَامٍ فَطَعِمَ ، ثُمَّ أُتِیَ بِنَبِیذٍ قَدْ أَخْلَفَ وَاشْتَدَّ ، فَشَرِبَ مِنْہُ ثُمَّ قَالَ : اِنَّ ہٰذَا لَشَدِیدٌ ثُمَّ أَمَرَ بِمَائٍ فَصُبَّ عَلَیْہٖ، ثُمَّ شَرِبَ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ .
٦٣٢٦: نافع نے ابن علقمہ سے روایت کی کہ انھوں نے اپنے لیے نبیذ کا حکم دیا چنانچہ ان کے کسی مکان میں تیار کیا گیا تو ایک رات کی انھوں نے تاخیر کردی ان کے پاس کھانا لایا گیا وہ انھوں نے کھالیا پھر ان کے پاس نبیذ لایا گیا جو کہ نہایت سخت ہوچکا تھا آپ نے اس میں سے پیا پھر فرمایا کہ یہ تیز ہے پھر پانی لانے کا حکم دیا وہ اس میں ڈالا گیا اس میں سے آپ اور آپ کے ساتھیوں نے پیا۔