hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6345

.

الطحاوي

6345
Al Tahawi
۶۳۴۳: فَذَکَرَ مَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْیَمَانِ قَالَ : أَنَا شُعَیْبٌ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : حَدَّثَنِی السَّائِبُ بْنُ یَزِیْدَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَرَجَ ، فَصَلّٰی عَلٰی جِنَازَۃٍ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَی الْقَوْمِ فَقَالَ لَہُمْ : اِنِّیْ وَجَدْت آنِفًا مِنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رِیحَ الشَّرَابِ ، فَسَأَلْتُہُ عَنْہُ، فَزَعَمَ أَنَّہٗ طِلَائٌ ، وَاِنِّیْ سَائِلٌ عَنْہُ، فَاِنْ کَانَ یُسْکِرُ ، جَلَدْتُہُ .قَالَ : ثُمَّ شَہِدْتُ عُمَرَ بَعْدَ ذٰلِکَ جَلَدَ عَبْدَ اللّٰہِ ثَمَانِیْنَ ، فِیْ رِیحِ الشَّرَابِ الَّذِی وُجِدَ مِنْہُ .
٦٣٤٣: سائب بن یزید نے حضرت عمر (رض) سے روایت کی ہے آپ گھر سے نکلے اور ایک جنازہ پر نماز پڑھی پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا میں نے ابھی ابن عمر (رض) سے شراب کی بو محسوس کی جب میں نے ان سے پوچھا تو انھوں نے اپنے گمان میں اس کو طلاء قرار دیا۔ میں اس سے دریافت کرتا ہوں اگر اس سے نشہ آجاتا ہے تو میں اسے کوڑے لگاؤں گا۔ سائب کہتے ہیں پھر میں خود عبداللہ کے کوڑوں کے وقت موجود تھا کہ انھوں نے شراب کی بو پر ہی ابن عمر کو اسی کوڑے لگائے۔