۶۳۸۵: حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ : سَمِعْتُ یَزِیْدَ بْنَ ہَارُوْنَ قَالَ : أَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَفْدَ عَبْدِ الْقَیْسِ ، عَنِ الدُّبَّائِ ، وَالْحَنْتَمِ ، وَالنَّقِیرِ ، وَالْمُزَفَّتِ ، وَالْمَزَادَۃِ الْمَجْبُوْبَۃِ .وَقَالَ : انْتَبِذْ فِیْ سِقَائِکَ، وَاشْرَبْہُ حُلْوًا طَیِّبًا .فَقَالَ لَہٗ رَجُلٌ : أَتَأْذَنُ لِیْ فِیْ مِثْلِ ہٰذِہٖ؟ وَأَشَارَ بِیَدَیْہٖ، وَفَرَّجَ بَیْنَہُمَا فَقَالَ : اِذًا ، تَجْعَلْہَا مِثْلَ ہٰذِہٖ۔ وَأَشَارَ بِیَدَیْہِ أَکْثَرَ مِنْ ذٰلِکَ .
٦٣٨٥: محمد نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وفد عبدالقیس کو کدو کے برتن سبز گھڑے کھودی ہوئی لکڑی کے برتن ‘ رال لگے ہوئے برتن اور کٹے ہوئے مشکیزے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا اپنے مشکیزے میں نبیذ بناؤ اور میٹھی اور عمدہ حالت میں اس کو پیو ایک آدمی نے آپ سے یہ کہا کہ آپ مجھے اسی طرح کی اجازت دیتے ہیں اور اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کر کے ان کے درمیان فاصلہ رکھا۔ آپ نے فرمایا ہاں اجازت دیتا ہوں جبکہ تم ان کو اسی طرح کرو اور اپنے دونوں ہاتھوں سے اس سے زیادہ فاصلہ رکھ کر اشارہ فرمایا۔
تخریج : مسلم فی الاشربہ روایت ٣٣‘ ابو داؤد فی الاشربہ باب ٧‘ نسائی فی الاشربہ باب ٣٨‘ مسند احمد ٢؍٤٩١۔