hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6437

.

الطحاوي

6437
Al Tahawi
۶۴۳۵: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیْدَ اللَّیْثِیِّ ، سَمِعَ أَبَا أَیُّوْبَ الْأَنْصَارِیَّ یَقُوْلُ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا تَسْتَقْبِلُوْا الْقِبْلَۃَ لِغَائِطٍ ، وَلَا لِبَوْلٍ ، وَلٰـکِنْ شَرِّقُوْا أَوْ غَرِّبُوْا .فَقَدِمْنَا الشَّامَ ، فَوَجَدْنَا مَرَاحِیْضَ قَدْ بُنِیَتْ نَحْوَ الْقِبْلَۃِ ، فَنَنْحَرِفُ عَنْہَا ، وَنَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ .
٦٤٣٥: عطاء ابن یزید لیثی نے حضرت ابو ایوب انصاری (رض) کو کہتے سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نہ قبلہ کی طرف قضائے حاجت اور پیشاب کے وقت منہ کرو بلکہ مشرق اور مغرب کی طرف رخ کرو پس ہم شام میں آئے تو وہاں بیت الخلاء کو قبلہ رخ بنے ہوئے پایا۔ چنانچہ ہم رخ موڑ کر بیٹھے تھے اور اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے تھے۔
تخریج : بخاری فی الصلوۃ باب ٢٩‘ مسلم فی الطہارۃ روایت ٥٩‘ ابو داؤد فی الطہارۃ باب ٤‘ ترمذی فی الطہارۃ باب ٦‘ نسائی فی الطہارۃ باب ١٩‘ ابن ماجہ فی الطہارۃ باب ١٧‘ مسند احمد ٥؍٤٢١۔
علماء کی ایک جماعت نے پیشاب و پائخانہ کے وقت قبلہ کی طرف رخ اور پشت دونوں کی ممانعت فرمائی ہے اس قول کو ائمہ احناف نے اختیار کیا ہے۔
فریق ثانی : کا قول یہ ہے کہ مکانات میں قبلہ کی طرف منہ کرنے یا پشت میں کوئی حرج نہیں البتہ جنگل کے اندر ایسا کرنا ممنوع ہے۔