hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6481

.

الطحاوي

6481
Al Tahawi
۶۴۷۹: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ یَزِیْدَ ، عَنْ أَبِیْہَ قَالَ : نَزَلْتُ عَلَی أُمِّ أَیُّوْبَ الْأَنْصَارِیَّۃِ الَّتِیْ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَزَلَ عَلَیْہِمْ ، فَحَدَّثَتْنِیْ أَنَّہُمْ تَکَلَّفُوْا لَہٗ طَعَامًا ، فِیْہِ بَعْضُ ہٰذِہِ الْبُقُوْلِ ، فَأَتَوْہٗ، فَکَرِہَہٗ، فَقَالَ لِأَصْحَابِہٖ کُلُوْھُ ، فَاِنِّیْ لَسْتُ کَأَحَدِکُمْ ، اِنِّیْ أَخَافُ أَنْ أُوذِیَ صَاحِبِی .
٦٤٧٩: عبیداللہ بن ابی یزید نے اپنے والد سے نقل کیا کہ میرے ہاں ام ایوب انصاریہ (رض) تشریف لائیں جن کے ہاں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مہمان تھے اور مجھے بیان کیا کہ ہم نے آپ کے لیے ایک پر تکلف کھانا تیار کیا اس میں بعض سبزیات (لہسن وغیرہ) تھے تو آپ نے اس کو ناپسند فرمایا پھر اپنے صحابہ کرام (رض) کو فرمایا اس کو کھاؤ۔ میں تم جیسا نہیں مجھے خطرہ ہے کہ کہیں میں اپنے صاحب (جبرائیل علیہ السلام) کی ایذا کا باعث نہ بنوں۔
تخریج : ترمذی فی الاطعمہ باب ١٤‘ ابن ماجہ فی الاطعمہ باب ٥٩‘ دارمی فی الاطعمہ باب ٢١‘ مسند احمد ٦؍٤٣٣۔