hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6482

.

الطحاوي

6482
Al Tahawi
۶۴۸۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ مَرَّۃً - أُخْرَی ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ قَالَ : سَمِعْت أُمَّ أَیُّوْبَ الْأَنْصَارِیَّۃَ قَالَتْ: نَزَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَرَّبْت اِلَیْہِ طَعَامًا ، فِیْہِ مِنْ بَعْضِ ہٰذِہِ الْبُقُوْلِ فَلَمْ یَأْکُلْہٗ، وَقَالَ اِنِّیْ أَکْرَہُ أَنْ أُوذِیَ صَاحِبِی .
٦٤٨٠: عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ام ایوب انصاریہ کو کہتے سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ہاں تشریف لائے تو میں نے آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا جس میں ان سبزیات (لہسن وغیرہ) میں سے کوئی چیز تھی۔ آپ نے اس کو نہیں کھایا اور فرمایا مجھے اپنے ساتھی (جبرائیل علیہ السلام) کو ایذا دینا پسند نہیں۔
تخریج : مسند احمد ٥‘ ٤١٦؍٤١٦‘ ٤١٧۔