۶۴۹۰: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْجِیزِیُّ قَالَ : ثَنَا اِسْحَاقُ بْنُ بَکْرِ بْنِ مُضَرَ ، قَالَ : ثَنَا أَبِیْ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ الْہَادِ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہٗ سَمِعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ لَا یَحْتَلِبَنَّ أَحَدُکُمْ مَاشِیَۃَ أَخِیْہِ بِغَیْرِ اِذْنِہٖ، أَیُحِبُّ أَحَدُکُمْ أَنْ یُؤْتَی مَعًا مَشْرُبَتُہٗ، فَیُکْسَرَ خِزَانَتُہٗ، فَیُحْمَلَ طَعَامُہٗ؟ فَاِنَّمَا تَخْزُنُ لَہُمْ ضُرُوْعُ مَوَاشِیہِمْ أَطْعِمَتَہُمْ ، فَلَا یَحْتَلِبَنَّ أَحَدُکُمْ مَاشِیَۃَ امْرِئٍ اِلَّا بِاِذْنِہِ .
٦٤٩٠: یزید بن ہاد نے انس بن مالک (رض) انھوں نے نافع سے انھوں نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے سنا کہ تم میں کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے چوپایوں کو بلااجازت نہ دوہے کیا تم میں کوئی پسند کرتا ہے کہ وہ اس کے پینے کے گھاٹ پر آئے اور اس کی الماری کو توڑے اور اس کا غلہ اٹھا کرلے جائے ان کے چوپاؤں کے تھن ان کے لیے خزانہ ہیں جو وہ کھاتے ہیں تم میں سے کوئی بھی کسی آدمی کے چوپاؤں کا دودھ بلا اجازت ہرگز نہ دوہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الجہاد باب ٨٥‘ ابن ماجہ فی التجارات باب ٤٨‘ مالک فی الاستیذان روایت ١٧‘ مسند احمد ٢؍٦۔