۶۵۰۲: مَا حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیْرَۃِ ، قَالَ : ثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ لَیْلَی قَالَ : ثَنَا الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ قَالَ : جِئْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِی ، قَدْ کَادَتْ أَنْ تَذْہَبَ أَسْمَاعُنَا وَأَبْصَارُنَا مِنَ الْجُوْعِ ، فَجَعَلْنَا نَتَعَرَّضُ لِلنَّاسِ فَلَمْ یُضِفْنَا أَحَدٌ .فَأَتَیْنَا النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ أَصَابَنَا جُوْعٌ شَدِیدٌ ، فَتَعَرَّضْنَا لِلنَّاسِ فَلَمْ یُضِفْنَا أَحَدٌ فَأَتَیْنَاک .فَذَہَبَ بِنَا اِلَی مَنْزِلِہٖ ، وَعِنْدَہٗ أَرْبَعَۃُ أَعْنُزٍ ، فَقَالَ : یَا مِقْدَادُ ، أَحْلِبْہُنَّ ، وَجَزِّئٍ اللَّبَنَ کُلَّ اثْنَیْنِ جُزْئً ا وَذَکَرَ حَدِیْثًا طَوِیْلًا .
٦٥٠٢: عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ نے حضرت مقداد بن اسود (رض) سے روایت کی ہے۔ میں اور میرا ایک دوست آئے قریب تھا کہ بھوک کی وجہ سے ہماری شنوائی اور آنکھیں جاتی رہیں ہم نے اپنے آپ کو لوگوں پر پیش کیا مگر ہماری کسی نے مہمانی نہ کی۔ پھر ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہمیں سخت بھوک نے آلیا۔ ہم نے اپنے آپ کو لوگوں پر پیش کیا مگر کسی نے ہماری مہمانی نہ کی پس ہم آپ کی خدمت میں آئے ہیں آپ ہمیں اپنے مکان پر لے گئے اس وقت آپ کے پاس چار بکریاں تھیں آپ نے فرمایا اے مقداد ان کو دوہ اور ہر دودھ کو دو حصوں میں بانٹتے جاؤ اور طویل روایت بیان کی۔