hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6503

.

الطحاوي

6503
Al Tahawi
۶۵۰۱: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبٍ ، عَنْ أَبِی الْخَیْرِ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قُلْنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اِنَّک تَبْعَثُنَا فَنَمُرُّ بِقَوْمٍ .قَالَ اِنْ نَزَلْتُمْ بِقَوْمٍ فَأَمَرُوْا لَکُمْ بِمَا یَنْبَغِی لِلضَّیْفِ ، فَاقْبَلُوْا ، فَاِنْ لَمْ یَفْعَلُوْا ، فَخُذُوْا مِنْہُمْ حَقَّ الضَّیْفِ الَّذِیْ یَنْبَغِی .فَأَوْجَبَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، الضِّیَافَۃَ فِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ ، وَجَعَلَہَا دَیْنًا وَجَعَلَ لِلَّذِی وَجَبَتْ لَہٗ أَخْذَہَا ، کَمَا یَأْخُذُ الدَّیْنَ .ثُمَّ نَسَخَ ذٰلِکَ .فَمَا رُوِیَ فِیْ نَسْخِہٖ،
٦٥٠١: ابوالخیر نے عقبہ بن عامر (رض) سے روایت کی ہے ہم نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ ہمیں بھیجتے ہیں اور ہمارا کسی قوم کے پاس سے گزر ہوتا ہے ‘ آپ نے فرمایا اگر تم کسی قوم کے پاس اترو اگر وہ اس بات کا حکم دے دیں جو مہمان کے لیے مناسب ہے تو اسے قبول کرلو اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان سے اپنا مناسب حق وصول کرو۔ ان آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ ضیافت واجب ہے اور اس کو قرض کی طرح قرار دیا اور جس کے لیے واجب ہوئی ہے وہ اسے قرض کی طرح لے سکتا ہے پھر یہ حکم منسوخ کردیا گیا (روایات نسخ یہ ہیں)
تخریج : بخاری فی المظالم باب ١٨‘ مسلم فی اللقطہ روایت ١٧‘ ابو داؤد فی الاطعمۃ باب ٥‘ ابن ماجہ فی الادب باب ٥‘ مسند احمد ٤؍١٤٩۔
روایات نسخ :