۶۵۲۱: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَیْدٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یُوْسُفَ ، قَالَ ثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمْزَۃَ ، قَالَ : ثَنَا الْأَوْزَاعِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ یَحْیَی بْنُ أَبِیْ کَثِیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا حُمْرَانُ ، قَالَ : حَجَّ مُعَاوِیَۃُ ، فَدَعَا نَفَرًا مِنَ الْأَنْصَارِ فِی الْکَعْبَۃِ فَقَالَ أَنْشُدُکُمُ اللّٰہَ ، أَلَمْ تَسْمَعُوْا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، نَہٰی عَنْ ثِیَابِ الْحَرِیْرِ ؟ فَقَالُوْا : اللّٰہُمَّ نَعَمْ ، قَالَ : وَأَنَا أَشْہَدُ .
٦٥٢١: حمران کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ (رض) نے حج کیا اور انصار کی ایک جماعت کو کعبہ میں بلایا اور فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا تم نے نہیں سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ریشمی لباس سے منع فرمایا ہے انھوں نے کہا اللہ کی قسم ایسا ہی ہے پھر انھوں نے فرمایا میں بھی اس بات پر گواہ ہوں۔