۶۵۸۲: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِیْ بِشْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ أَبِیْ لَیْلَی قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا یَقُوْلُ أُتِیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِحُلَّۃِ حَرِیْرٍ ، فَبَعَثَ بِہَا اِلَیَّ فَلَبِسْتُہَا ، فَرَأَیْتُ الْکَرَاہَۃَ فِیْ وَجْہِہٖ، فَأَطَرْتُہَا خُمُرًا بَیْنَ النِّسَائِ .وَقَدْ رُوِیَ فِیْ ذٰلِکَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ۔
٦٥٨٢: ابن ابی لیٰ کہتے ہیں کہ میں حضرت علی (رض) کو فرماتے سنا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک ریشمی جوڑا آیا تو آپ نے میری طرف بھیج دیا میں نے اسے پہنا تو آپکے چہرہ انور پر ناگواری کے آثار پائے چنانچہ میں نے اسے پہنا تو آپ کے چہرہ انور پر ناگواری کے آثار پائے چنانچہ میں نے اسے خواتین کے درمیان دوپٹہ بنا کر تقسیم کردیا۔
تخریج : مسند احمد ١؍١١٨‘ ١٣٩۔