۶۵۸۱: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ : ثَنَا الْقَعْنَبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ زِیَادٍ ، عَنْ أَبِیْ فَاخِتَۃَ ، عَنْ جَعْدَۃَ بْنِ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ عَلِی أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُہْدِیَتْ لَہٗ حُلَّۃٌ لُحْمَتُہَا أَوْ سَدَاہَا ، اِبْرَیْسَمُ .فَقُلْتُ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، أَلْبَسُہَا ؟ قَالَ : لَا ، أَکْرَہُ لَکَ مَا أَکْرَہُ لِنَفْسِی ، وَلٰـکِنْ اقْطَعْہَا خُمُرًا ، لِفُلَانَۃَ ، وَفُلَانَۃَ ، وَفُلَانَۃَ ، وَذَکَرَ فِیْہِنَّ فَاطِمَۃَ قَالَ ، فَشَقَقْتُہَا أَرْبَعَ خُمُرٍ .
٦٥٨١: حضرت جعدہ بنت ہبیرہ (رض) حضرت علی (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک جوڑا پیش کیا گیا جس کا تانا بانا ریشم کا تھا میں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا میں اسے پہن لوں۔ آپ نے فرمایا نہیں ! میں تمہارے لیے بھی وہ چیز ناپسند کرتا ہوں جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہوں۔ بلکہ اس سے تم فلاں فلاں خواتین کے دوپٹے بنا لو۔ ان میں حضرت فاطمۃ الزہرا (رض) کا بھی نام لیا۔ میں نے اس کے چار دوپٹے بنائے۔