hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6652

.

الطحاوي

6652
Al Tahawi
۶۶۴۹: حَدَّثَنَا عَلِیٌّ ، قَالَ : ثَنَا شَرِیْکٌ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیْدَ قَالَ : کَانَ نَقْشُ خَاتَمِ حُذَیْفَۃَ ، کَرْکِیَّانِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا : لَا بَأْسَ بِنَقْشِ الْعَرَبِیَّۃِ عَلَی الْخَوَاتِیْمِ ، غَیْرَ مَا مَنَعَ مِنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِنْ الْاِنْتِقَاشِ عَلَی خَاتَمِہٖ۔ وَقَالُوْا : لَا حُجَّۃَ لِأَہْلِ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی ، فِیْمَا احْتَجُّوْا بِہٖ فِیْ ذٰلِکَ ، ؛ لِأَنَّ حَدِیْثَہُمْ الَّذِی رَوَوْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، لَا یَثْبُتُ مِنْ طَرِیْقِ الْاِسْنَادِ ، وَاِنَّمَا أَصْلُہٗ، عَنْ عُمَرَ ، لَا عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .وَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ ،
٦٦٤٩: عبداللہ بن یزید سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ کی انگوٹھی کا نقش دو کو نج تھے۔
فریق ثانی کا مؤقف : انگوٹھی پر عربی نقش کا کوئی حرج نہیں سوائے اس نقش کے جس کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انگوٹھی پر بنانے سے منع کیا ہو۔
فریق اول کی دلیل کا جواب : سند کے لحاظ سے وہ روایت ثابت نہیں اور وہ حضرت عمر (رض) کا مقولہ ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد نہیں جیسا کہ اسی روایت سے معلوم ہوتا ہے۔