۶۶۸۳ : وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ ، قَالَ : ثَنَا الْفِرْیَابِیُّ ، قَالَ : ثَنَا شَرِیْکٌ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ زِیَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : الْقَسَمُ یَمِیْنٌ۔ فَہٰذَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، وَہُوَ الَّذِیْ رَوٰی عَنْہُ الْحَدِیْثَ الْأَوَّلَ ، قَدْ جَعَلَ الْقَسَمَ یَمِیْنًا ، فَفِیْ ذٰلِکَ دَلِیْلٌ عَلٰی اِبَاحَۃِ الْحَلِفِ بِہٖ وَأَنَّہٗ عِنْدَہٗ، کَسَائِرِ الْأَیْمَانِ .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ ، مَا تَأَوَّلْنَا الْحَدِیْثَ الْأَوَّلَ عَلَیْہٖ، وَانْتَفٰی قَوْلُ مَنْ تَأَوَّلَہٗ عَلٰی غَیْرِ مَا تَأَوَّلْنَاہُ عَلَیْہِ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : وَقَدْ رُوِیَ فِیْ اِبَاحَۃِ الْقَسَمِ ۔
٦٦٨٣: عبدالرحمن بن حارث نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ قسم یمین ہے۔ یہ ابن عباس (رض) وہی ہیں جنہوں نے پہلی روایت نقل کی ہے یہاں وہ قسم کو یمین بتلا رہے ہیں اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ حلف مباح ہے اور یہ عام قسموں کی طرح ہے اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ حدیث اول کی جو ہم نے تاویل کی ہے وہ درست ہے اور دوسری تاویل صحیح نہیں۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : اباحت قسم کی اور روایات بھی ہیں ان میں سے چند یہ ہیں۔
تخریج : دارمی فی النذور باب ٨۔