۶۷۲۶ : مَا حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِیْ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلٰی، عَنْ بِشْرِ بْنِ غَالِبٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیِّ دَارِہٖ، فَقَامَ اِلٰی بُخْتِیَّۃٍ لَہٗ، فَمَسَّحَ ضَرْعَہَا ، حَتّٰی اِذَا دَرَّتْ ، دَعَا بِاِنَائِ ، فَحَلَبَ ثُمَّ شَرِبَ وَہُوَ قَائِمٌ ، ثُمَّ قَالَ : یَا بِشْرُ ، اِنِّیْ اِنَّمَا فَعَلْتُ ذٰلِکَ ، لِتَعْلَمَ أَنَّا نَشْرَبُ ، وَنَحْنُ قِیَامٌ۔
٦٧٢٦: بشر بن غالب کہتے ہیں کہ میں حسین بن علی (رض) کے پاس ان کے گھر میں گیا وہ اپنی بختی اونٹنی کی طرف کھڑے ہوئے اور اس کے تھنوں کو پسایا جب وہ دودھ سے بھر آئے تو انھوں نے برتن منگوایا اور اس کو دوہا پھر اس کو اس حالت میں پی لیا کہ وہ کھڑے تھے پھر فرمایا۔ اے بشر ! میں نے یہ اس لیے کیا تاکہ تمہیں معلوم ہوجائے کہ ہم کھڑے ہو کر بھی پی لیتے ہیں۔