hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 6728

.

الطحاوي

6728
Al Tahawi
۶۷۲۵ : فَاِنَّہٗ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ : سَمِعْتُ یَزِیْدَ بْنَ ہَارُوْنَ قَالَ : ثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ أَبِیْ عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ .قَالَ : أَتَانَا کِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ اخْشَوْشِنُوْا ، وَاخْشَوْشِبُوْا ، وَاخْلَوْلِقُوْا ، وَتَمَعْدَدُوْا کَأَنَّکُمْ مُعَدٌّ ، وَاِیَّاکُمْ وَالتَّنَعُّمَ ، وَزِیَّ الْعَجَمِ۔ أَفَلَا تَرٰی أَنَّہٗ نَہَاہُمْ عَنْ زِیِّ الْعَجَمِ ، وَأَمَرَہُمْ بِالتَّمَعْدُدِ ، وَہُوَ الْعَیْشُ الْخَشِنُ ، الَّذِیْ تَعْرِفُہُ الْعَرَبُ ، فَکَذٰلِکَ الْأَکْلُ مُتَّکِئًا نُہُوْا عَنْہُ ؛ لِأَنَّہٗ فِعْلُ الْعَجَمِ .وَأَمَّا الشُّرْبُ قَاعِدًا فَأُمِرُوْا بِہٖ ، خَوْفًا مِمَّا یُحْدِثُ عَلَیْہِمْ فِیْ صُدُوْرِہِمْ ، وَلَیْسَ فِیْ ذٰلِکَ شَیْئٌ مِنْ زِیِّ الْعَجَمِ .وَقَدْ رُوِیَ فِیْ اِبَاحَۃِ الشُّرْبِ قَائِمًا ، عَنْ جَمَاعَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
٦٧٢٥: ابو عثمان نہدی کہتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر (رض) کا خط آیا کہ جفاکشی اختیار کرو اور مشقت پر صبر کرو اور اپنے کو مٹا دو ۔ تروتازہ ہوجاؤ گویا تم تنومندہو اور عیش پرستی سے اپنے آپ کو بچاؤ اور عجمیوں کا لباس مت پہنو۔ کہ آپ نے ان کو عجمیوں کے لباس سے منع کیا اور سخت زندگی گزارنے کا حکم دیا جس کو عرب پہچانتے تھے اور ٹیک لگا کر کھانے کی ممانعت بھی عجمیوں کی وجہ سے کی گئی رہا بیٹھ کر پینا تو اس کا حکم دیا گیا تاکہ ان کے سینے میں کوئی چیز پیدا نہ ہو عجم کے لباس کی عادات سے اس کا کوئی تعلق نہیں (کیا تم دیکھتے نہیں کہ انھوں نے ان کو عجمیوں کے لباس سے منع کیا اور کھردری زندگی گزارنے کا حکم دیا جس سے عرب واقف تھے)
صحابہ کرام ] سے کھڑے ہو کر پینے کی اباحت کا ثبوت :