۶۷۴۰ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أُمَیَّۃُ بْنُ بِسْطَامٍ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ زُرَیْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ ، عَنْ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہٗ نَہٰی أَنْ یَثْنِیَ الرَّجُلُ اِحْدٰی رِجْلَیْہِ عَلَی الْأُخْرٰی۔ قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ ، فَکَرِہَ قَوْمٌ وَضْعَ اِحْدَی الرِّجْلَیْنِ عَلَی الْأُخْرٰی ، لِہٰذِہِ الْآثَارِ .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ أَیْضًا۔
٦٧٤٠: ابوبکر بن حفص نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آدمی کو ایک پاؤں پر دوسرا پاؤں (جبکہ چت لیٹا ہو) رکھنے سے منع فرمایا۔ امام طحاوی (رح) کہتے ہیں : ایک پاؤں کا دوسرے پر رکھنا چت لیٹنے کی حالت میں منع کیا گیا۔ ایک جماعت اسی طرف گئی ہے اور انھوں نے ان روایات سے استدلال کیا ہے۔
مزید اسی سلسلہ کی روایت :