۶۷۶۰ : حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، عَنِ اللَّیْثِ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، نَحْوَہٗ۔فَبَیَّنَ جَابِرٌ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، أَنَّ الَّذِیْنَ کَانُوْا یَدْخُلُوْنَ بِہَا الْمَسْجِدَ ، اِنَّمَا کَانُوْا یُرِیْدُوْنَ بِہَا الصَّدَقَۃَ فِیْہِ لَا التَّخَطِّیَ .فَہٰذَا ہُوَ مَا أَبَاحَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِمَّا فِیْ حَدِیْثِ أَبِیْ مُوْسٰی۔
٦٧٦٠: ابوالزبیر نے حضرت جابر (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح روایت کی ہے۔ اس روایت میں جابر (رض) نے وضاحت کردی کہ مسجد میں اشیاء لے کر داخل ہونے والے صدقہ کا ارادہ رکھتے تھے مسجد کو فقط عبور کرنا مقصود نہ تھا۔ پس یہی صورت ہے جس کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روایت ابو موسیٰ میں مباح قرار دیا ہے۔