۶۷۷۹ : حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِی الْأَوْزَاعِیُّ قَالَ : حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ قَالَ : أَخْبَرَنِی الْقَاسِمُ ، عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَنَا مُسْتَتِرَۃٌ بِقِرَامِ سِتْرٍ ، فِیْہِ صُوْرَۃٌ ، فَہَتَکَہٗ، ثُمَّ قَالَ اِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، الَّذِیْنَ یُشَبِّہُوْنَ بِخَلْقِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔
٦٧٧٩: قاسم نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ہاں تشریف لائے میں ایک سرخ رنگ کے پردہ سے ڈھانپنے والی تھی اس میں تصاویر تھیں آپ نے اس کو پھاڑ دیا اور فرمایا قیامت کے دن سب سے سخت عذاب والے وہ لوگ ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی مشابہت کرنے والے ہیں۔
تخریج : مسلم فی اللباس ٩١؍٩٢‘ نسائی فی الزینہ باب ١١٢‘ مسند احمد ٦‘ ٣٦؍٨٥۔