۶۷۸۱ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ مِہْرَانَ ، عَنْ عُمَیْرٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ دَخَلَ الْکَعْبَۃَ ، فَرَأٰیْ فِیْہَا صُوْرَۃً ، فَأَمَرَنِیْ فَأَتَیْتُہٗ بِدَلْوٍ مِنْ مَائٍ ، فَجَعَلَ یَضْرِبُ بِہٖ الصُّوَرَ ، یَقُوْلُ قَاتَلَ اللّٰہُ قَوْمًا یُصَوِّرُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُوْنَ۔
٦٧٨١: عمیر مولی ابن عباس (رض) نے حضرت اسامہ بن زید (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ کعبہ میں داخل ہوئے آپ نے اس میں ایک تصویر دیکھی پھر آپ نے حکم دیا تو میں آپ کے پاس پانی کا ایک ڈول لایا آپ وہ پانی تصاویر پر گرانے لگے اور زبان مبارک پر یہ الفاظ تھے اللہ ان لوگوں کو ہلاک کرے جو ایسی چیزوں کی تصاویر بناتے ہیں جن کو وہ پیدا نہیں کرسکتے۔