۶۷۸۹ : حَدَّثَنِی ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْوَزِیرِ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیْہِ‘ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا أَنَّہَا جَعَلَتْ سِتْرًا فِیْہِ تَصَاوِیْرُ اِلَی الْقِبْلَۃِ .فَأَمَرَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَنَزَعَتْہٗ، وَجَعَلَتْ مِنْہُ وِسَادَتَیْنِ ، فَکَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَجْلِسُ عَلَیْہِمَا۔
٦٧٨٩: عبدالرحمن بن قاسم نے اپنے والد سے اور انھوں نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ قبلہ کی جانب میں نے تصاویر والا کپڑا لٹکایا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے اتارنے کا حکم دیا میں نے اس کو اتار دیا میں نے اس کی دو گدیاں بنادیں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان پر بیٹھتے تھے۔